18 نومبر 2026 - 11:15
3 امریکیوں کو قطب جنوب تک پیچھے دھکیل دیں گے،  جنرل عبداللہی

جنرل عبداللہی نے بحری میدان امریکی طاقت کی چوٹی قرار دیا اور زور دیا: ہم نے بحری میدان میں [دشمن کو] بہت دور تک پیچھے دھکیلنے میں کامیابی حاصل کی اور اللہ کے فضل سے اس علاقے میں امریکیوں کو قطب جنوب تک ضرور پیچھے دھکیل دیں گے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف اور مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے کمانڈر فلائٹ میجر جنرل ڈاکٹر علی عبداللہی نے دفاع مقدس اور مزاحمت کی یادگاروں کے تحفظ اور اقدار کی نشر و اشاعت کے فاؤنڈیشن کے پروگراموں اور سرگرمیوں کی نمائش کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا:

تیسرا اور آخری حصہ:

ثابت قدمی جاری رکھنے اور دشمن کے جرائم کا جواب دینے پر زور

عوام کی استقامت جنگے کے سخت کا سخت مرحلہ ـ کامیابی کے ساتھ ـ پیچھے چھوڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور ایرانی قوم اور اسلامی جمہوریہ کے مجاہدوں نے ثابت قدمی اور مزاحمت کے ساتھ جنگ کے سخت امتحان کا یہ مرحلہ کامیابی سے طے کیا اور یہ پائیداری فتح کا سبب بنی۔

یہ سفر اس وقت تک جاری رہے گا جب تک دشمن اپنے اقدامات پر پشیمان نہیں ہو جاتا؛ نیز رہبرِ شہید، جنگ کے شہداء اور شہید بچوں کے خون کا بدلہ ایک ملک گیر قومی مطالبہ ہے جس کی پیروی اللہ کے فضل سے، جاری رہے گی۔

ہم بحری میدان میں امریکیوں کو پیچھے دھکیلنے میں کامیاب رہے؛ اللہ کے فضل سے اس علاقے میں ہم امریکیوں کو قطب جنوب تک پیچھے دھکیل دیں گے؛ امریکی ہمارے اس اقدام کے منتظر رہیں۔

دشمن کے لڑاکا طیاروں اور دیگر جہازوں سے نمٹنے کے شعبے میں ملک کی ترقی حیران کن رہی ہیں اور اس شعبے میں بھی مسلح افواج کی آپریشنل طاقت اور درستگی میں ماضی کے مقابلے میں قابل قدر اضافہ ہؤا ہے۔

ہم ملک کے سائنسدانوں، محققین اور ماہرین کی محنتوں اور کوششوں کی قدر کرتے ہیں؛ ملک کی سائنسی اور تحقیقی صلاحیت نے دفاعی طاقت کی ترقی اور نئی کامیابیوں کے حصول میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ثابت قدمی جاری رکھنے اور دشمن کے جرائم کا جواب دینے پر زور

عوام کی استقامت جنگے کے سخت کا سخت مرحلہ ـ کامیابی کے ساتھ ـ پیچھے چھوڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور ایرانی قوم اور اسلامی جمہوریہ کے مجاہدوں نے ثابت قدمی اور مزاحمت کے ساتھ جنگ کے سخت امتحان کا یہ مرحلہ کامیابی سے طے کیا اور یہ پائیداری فتح کا سبب بنی۔

یہ سفر اس وقت تک جاری رہے گا جب تک دشمن اپنے اقدامات پر پشیمان نہیں ہو جاتا؛ نیز رہبرِ شہید، جنگ کے شہداء اور شہید بچوں کے خون کا بدلہ ایک ملک گیر قومی مطالبہ ہے جس کی پیروی اللہ کے فضل سے، جاری رہے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha